ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو۔کاروار ٹرین اب پنچ گنگا ایکسپریس کہلائے گی

بنگلورو۔کاروار ٹرین اب پنچ گنگا ایکسپریس کہلائے گی

Sun, 04 Jul 2021 11:18:06    S.O. News Service

بنگلورو، 4؍ جولائی (ایس او نیوز) بنگلورو کاروار ڈیلی ایکسپریس کا نام اب پنچ گنگا ایکسپریس ہوگیا۔ چکمگلورو کی ایم پی شوبھا کرندلاجے نے ایک سال قبل ٹرین کا نام پنچ گنگا ایکسپریس رکھنے کے لئے وزارت ریلوے سے درخواست کی تھی۔ انہوں نے اس سلسلے میں سابق مملکتی وزیر ریلوے  سریش انگڑی کو یادداشت بھی پیش کی تھی۔ بنگلورو۔ کاروار سو پر فاسٹ ایکسپریس ٹرین ہے۔ پنچ گنگا ساحلی کرناٹک کے مقدس دریاؤں کی علامت ہے۔ 


Share: